i بین اقوامی

ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ'7 افراد جاں بحق '11 زخمیتازترین

November 08, 2022

ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے'حادثہ صوبے آغرے میں ٹرک اور مسافر بس کے تصادم کے باعث ہوا ' صدر طیب اردوان نے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ترکیہ کے صوبے آغرے میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترک حکام کے مطابق بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں بس میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، اس حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترکی کے وزیر صحت نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز توتک میں پیش آیا، جو ایران اور آرمینیا کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسافر بس جس ٹرک سے ٹکرائی تھی اس میں گیسولین کی ترسیل کی جا رہی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈھلان اترتے ہوئے بس کے بریک نے کام چھوڑ دیا تھا اور بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی