i بین اقوامی

ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام بنا دی گئیتازترین

September 05, 2022

ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے یونان میں تخریب کاری کی تربیت حاصل کرنے والے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشتبہ شخص کی شناخت حسامیٹن تانریکولو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کاکوڈ نام ڈیل ہے ، مشتبہ شخص نے یونان کے لاوریون کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی اور وہ پی کے کے/ کے سی کے دہشت گرد گروپ کی ہدایات پر میٹروپولیٹن شہروں میں مسلح اور بم حملوں کی تیاری کر رہا تھاکہ مشتبہ شخص کو استنبول اور دیار باقر پولیس نے حراست میں لے لیا،یاد رہے کہ پی کے کے گروپ 35سال سے تر کی کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے،اس گروپ کو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ، یہ تنظیم ترکی میں دہشت گردی کی مختلف کاروایوں میںخواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں سمیت 40 ہزارسے زاہد افراد موت کے گھاٹ اتار چکی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی