چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ قیمتوں کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے سازگار حالات موجود ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ رواں سال افراط زر پر قابو پانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔پیپلزبینک آف چائنہ (پی بی او سی)نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ میں توقع ظاہرکی ہے کہ اوسط سالانہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی)میں تقریبا 3 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کرتے ہوئے اس سال قیمتوں میں اضافہ ایک معقول حدکے اندررہے گا۔پی بی او سی نے ملک کی مستحکم مانیٹری پالیسی، خوراک میں خود کفالت کی اعلی شرح، بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ ملکی کوئلے اورصاف توانائی کی قیمتوں میں تھوڑے فرق اورصنعتی وسپلائی چینز کے موثر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بنیادوں کے لحاظ سے، ملک میں قیمتوں کو عموی لحاظ سے مستحکم رکھنے کے لیے سازگار حالات ہیں۔ مرکزی بینک نے مالیاتی پالیسی سے متعلقہ افراط زر کے دباؤ سے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی میں اضافہ چند مہینوں میں 3 فیصد سے اوپر جا سکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک کے سی پی آئی میں گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی