i بین اقوامی

طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچادی،ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محرومتازترین

September 28, 2022

سمندری طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچادی، طوفان کے باعث ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نورو نے ویتنام کے وسطی علاقے کا رخ کیا۔ بدھ کی صبح دانانگ شہر میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرایا تو بلند عمارتیں بھی لرز گئیں۔ویتنام میں 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان ملکی تاریخ کا بدترین طوفان ہے۔اگرچہ ہواں کی رفتار پیش گوئی سے کم تھی تاہم دن بھی شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ویتنام کی وزارت دفاع نے 40 ہزار فوجیوں اور 2 لاکھ ملیشیا کو فعال کردیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں اور بحالی کیکاموں میں معاونت کی جاسکے۔سیاحت کے لئے مشہور شہر ہوئی آن میں ہوائی دریا کا پانی کناروں سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے۔ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ہینوئی شہر کے شمال سے ہوچی من شہرکے جنوب کو جوڑنے والی ہائی وے کے وسطی سیکشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی