تنزانیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچھ دوری پر وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا، ڈوبنے والے طیارے میں 39 مسافر، 2 پائلٹس اور 2 کیبن کریو سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 26 افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم باقی مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں پائلٹ حادثے میں بچ کر کاک پٹ کے اندر ہی پھنسے رہ گئے ہیں لیکن وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ریسکیو کارکن اور مقامی ماہی گیر جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو اب بھی طیارے کے اندر موجود افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقامی اہلکار کے مطابق حادثے کے بعد اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی