i بین اقوامی

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیاتازترین

November 11, 2025

تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی حمایت میں ہونے والا امن معاہدہ سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے پر منسوخ کردیا ہے۔تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن جب تک معطل رہے گا جب تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تک معاہدے کی تعمیل چاہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان میں سرحدی جھڑپوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی