تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راتچاسیما میں ایک تعمیراتی کرین ٹرین پر گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح سیکیئو ضلع میں پیش آیا، جو بینکاک سے 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کرین ایک ریلوے ٹریک پر کام کر رہی تھی جب وہ نیچے سے گزرنے والی ایک مسافر رٹین پر جا گری۔ اس تصادم کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے اس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن اب بھی تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے ناخون راتچاسیما میں ایک بڑی تعمیراتی کرین چلتی ہوئی ٹرین پر گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے مسافروں کو نکا لا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی