i بین اقوامی

صر ف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر امریکی حملے کے حامی،72فیصدکاخدشات کاااظہارتازترین

January 06, 2026

صرف 33 فیصد امریکیوں نے وینزویلا پر امریکی حملے کی حمایت کی ہے جبکہ 72 فیصد امریکیوں کا خدشہ ہے کہ امریکا وینزویلا میں حد سے زیادہ ملوث ہو جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سروے رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کے رائے سامنے آگئی۔سروے کے مطابق 65 فیصد ری پبلکن وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح 11 فیصد اور آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ہے۔دوسری جانب مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لئے حکومت کے وفادار عناصر میں سب سے موزوں افراد سے متعلق سی آئی اے نے رپورٹ صدر ٹرمپ کو پیش کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق قیادت کے لئے موزوں افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگوئز کا نام بھی شامل ہے۔یہ افراد وینزویلا میں استحکام برقرار رکھنیکیلئے سب سے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی