i بین اقوامی

سڈنی میں سالانہ بارش کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاتازترین

October 06, 2022

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بارشوں کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رواں برس سڈنی میں 2216 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ 70 برس کے دوران یہ سالانہ بارش کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل سڈنی میں سال 1950 میں 2194 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔سڈنی میں 1858 سے سالانہ بارش کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام لالینا کے باعث اس برس موسم گرما میں توقعات کے برعکس زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہیجس کی وجہ سے سالانہ ریکارڈ بارش میں اضافہ متوقع ہے۔ ہنگامی امور کی وزارت کے وزیر اسٹیو کک نے کہا ہے کہ مزید بارشوں کے باعث مشکلات بڑھ سکتی ہیں کیوں کہ دریا اور ڈیمز بھرے ہوئے ہیں اور کسی بھی نوعیت کے مزید بارشوں سے سیلابی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی