i بین اقوامی

سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ بردار مشن- 5 کی روانگی تاخیر کا شکارتازترین

October 01, 2022

امریکی خلائی ادارے،ناسا اور اسپیس ایکس نے سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ بردار مشن- 5 کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس)کی جانب روانگی آئندہ بدھ دوپہر تک موخر کردی ہے۔ناسا نے کہا کہ مشن کی ٹیمیں سمندری طوفان ایان کے ساحل پر واقع خلائی تنصیبات اور فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور لانچ کی تاریخ میں دوبارہ ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔خلائی جہازڈریگن اینڈیورنس فی الحال فالکن 9 راکٹ سے منسلک اور کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39 اے میں اسپیس ایکس کے ہینگر کے اندر محفوظ ہے۔ ناسا نے کہا کہ طوفان کے گزرنے کے بعد، ناسا اور اسپیس ایکس کی ٹیمیں کینیڈی اسپیس سنٹر پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گی اور اس بات کا تعین کریں گی کہ آیا مشن کی ٹائم لائن میں مزید ردوبدل کی ضروت ہے یا نہیں۔عملہ بردار مشن- 5 سے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا اور راسکوسموس کی خلاباز انا کیکینا کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی