i بین اقوامی

شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، انتونیو گوتریستازترین

December 05, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں دو ٹوک موقف دیتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔حماس ابھی بھی موجود ہے لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کی گئی فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقہ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی