شمالی عراق میں ایک بمبار ڈرون گرکر تباہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اربیل کے علاقے میں گرنے والے ڈرون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ ہے۔درایں اثنا کرد میڈیا نیٹ ورک "روداوو" نے اربیل گورنری کے ضلع جومن کے ایک گائوں میں ایک ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی۔اربیل گورنری کے جومان ضلع کیعلاقے قسری ڈائریکٹر شاخوان حسین نے مزید کہا کہ بظاہر ایک ایرانی ڈرون آج صبح بالکایتی علاقے کے گاں میرکا میں گرا، لیکن حادثے کی وجہ سے جائے حادثہ کے آس پاس کے علاقے میں صرف ایک چھوٹی سی آگ لگ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اپنے ساتھ رکھے ہوئے بارودی مواد سے پھٹ گیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حسین کے مطابق اس جگہ پر ایرانی کرد پارٹی فورسز کا کوئی ہیڈ کوارٹر نہیں ہے اور یہ جگہ غیر آباد ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر برائے آپریشنز امور عباس نیلفروشان نے پیر کے روز کہا تھا کہ تہران نے عراق کے کردستان علاقے کے حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی فریق کو جواب دے گا۔نیم سرکاری ایرانی "تسنیم" نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے پیر کے روز ڈرون حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ ان حملوں میں کرد علاحدگی پسند عناصر کو نشانہ بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی