شامی فوج نے کہا ہے کہ وہ شامی فوجی اڈوں پر ترکی کے کسی بھی حملے پرفوری اور براہ راست جوابی کارروائی کرے گی۔ یہ بیان شمالی شام میں شامی فوجی اڈوں کے خلاف ترکی کے حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں تین فوجی مارے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے ترکی کے کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے مادی اور انسانی نقصانات ہوئے، ترک افواج نے حال ہی میں شام پر اشتعال انگیزی اور حملوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ترکی نے کرد ملیشیا کے خلاف اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ حزب اختلاف کی شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے منگل کے روز ترکی کے حملے میں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے کے قریب کرد زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آدھی رات سے ترک حملوں میں شدت آگئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی