امریکی صدر جو بائیڈن نے نیٹو کے دفاعی اتحاد میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کی باضابطہ منظوری دے دی۔ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے منظوری کے لیے دستخط کردے ہے جس کے بعد باہمی دفاعی معاہدے میں داخل ہونے والے نورڈک ممالک کے ساتھ امریکہ کی باضابطہ حمایت حاصل ہو گئے ہیں۔نیٹو میں شامل ہونے والے ممالک فن لینڈ اور سویڈن نے حلف اٹھایا ہیں کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا ،بائیڈن نے دستخط کے موقع پر کہا کہ نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے والے شراکت دار ناگزیر اتحاد ہیں۔ دونوں ممالک کو نیٹو کی رکنیت کی منظوری دینے والا امریکہ 23 واں اتحادی ملک بن گیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ توثیق پر دستخط کرنے سے پہلے دونوں ممالک کے سربراہان سے بات کی اور نیٹو کے بقیہ ارکان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی توثیق کا عمل مکمل کریں۔دونوں ممالک نے اپنے قریبی پڑوسی روس کو خوش کرنے کے لیے طویل عرصے سے نیٹو کی رکنیت سے گریز کیا تھا۔ فن لینڈ اور سویڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف فوجی امداد بھی فراہم کی ہے۔ سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے نیٹو میں شمولیت کے حق میں کہااگر سویڈن پر حملہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس دوسرے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے بہتر مواقع ہیں، لیکن آپ سیکیورٹی کی ضمانتیں بھی دیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی