i بین اقوامی

سابق امریکی صدر کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد، عدالت میں جمعتازترین

September 03, 2022

عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ میڈیا کے مطا بق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔پورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کیحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی