i بین اقوامی

سعودی عرب میں سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر تین سے چھ ہزار ریال تک جرمانہتازترین

September 21, 2022

سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بچوں کی آمد ورفت کے دوران سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس پر جرمانہ ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکانٹ پر بیان میں خبردار کیا کہ بچوں کو سوار کرنے یا اتارنے کے لیے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر تین ہزار سے چھ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ اگر وہ سکول بس کھڑی ہوئی دیکھیں تو ایسی صورت میں بچوں کی سلامتی کی خاطر اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں۔ اور گاڑی روک لیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطیف میں سکول بس کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی تیزی کے ساتھ گزری۔ ایک بچی اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آجاتی۔محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی