i بین اقوامی

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 پاکستانیوں سمیت 8 ملزمان گرفتارتازترین

September 19, 2022

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 پاکستانیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مملکت میں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈان تیز کر دیا گیا ہے اور حال ہی میں مملکت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی اور آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے والے 8 غیرملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پیر کوعرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے تقریبا 1 بلین ڈالر مالیت کی منشیات کو ضبط کیا ہے اور 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جو آٹے کی بوریوں میں چھپا کر47 ملین نشہ آور گولیا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی کارروائیوں میں پکڑا گیا منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ سعودی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد 6 شامیوں اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی