i بین اقوامی

سعودی عرب میں آئندہ پانچ سالوں میں سینماز کی تعداد اڑھائی ہزار سے بڑھ جائے گیتازترین

August 30, 2022

سعودی عرب میں تین نئے بین الاقوامی سینما آپریٹرز کے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد فلم دیکھنے والوں کو سکرین کے جدید تجربات تک رسائی حاصل ہو گی،جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریل سینماز، جنوبی افریقہ کے نیو میٹرو اور لبنان کے گرینڈ سینمازکے آغاز کے ساتھ سعودی عرب ملک کی سینما اور فیملی تفریحی صنعت کو ترقی دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں اپنی سکرینوں کو دو ہزار 500 تک بڑھانا چاہتا ہے جس کی مالیت تقریبا 1.2بلین ڈالر ہے، ایم وی آئی سینیماز اور ایمپائر سینمازنے اس سال پہلی بار تین نئے شہروں خمیس مشیط، رابِغاورعرعر میں اپنے سینما آئوٹ لیٹس کو وسعت دی، گرینڈ سینماز مملکت سعودی عرب میں کم از کم چھ سے 10مقامات پر سینماز آئوٹ لیٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی سینیما مارکیٹ کو حاصل کیا جا سکے، منصوبے کے تحت اکتوبر میں طائف کے دی پارک کمپلیکس میں تقریبا 11سکرینز لانچ کی جائیں گی، یاد رہے کہ سعودی عرب میں سینماگھروں کی مجموعی تعداد 59تک پہنچ گئی ہے جن کا مقصد سعودی نوجوانوں اور خواتین کے لیے کیریئر کے مواقع میں اضافہ اور مملکت میں تفریح اور تنوع کے حوالے سے مقامی سنیما کے شعبے کو فعال کرنا ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی