سعودی عرب ستمبر میں گلوبل اے آئی سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کرے گا۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "انسانیت کی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت" کے موضوع کے تحت آمدہ ایونٹ حکومتی اداروں اور دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایکسپرٹ اور ماہرین کو راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی میں مہارت رکھنے والے 100 سے زائد مقررین ورک سیشنز، پینل ڈسکشنز اور ذیلی ورکشاپس میں حصہ لیں گے۔اس نے مزید کہا کہ سمٹ میں سمارٹ شہروں، انسانی صلاحیت کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، نقل و حمل، توانائی، ثقافت اور ورثہ، ماحولیات اور اقتصادی نقل و حرکت سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا مقصد موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور اے آئی ٹیکنالوجیز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی