سعودی عرب نے چینی سیاحوں کو مملکت میں آسانیاں فراہم کر نے کے لئے یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کر نے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی (ایس ٹی اے ) نے عالمی ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کا اعلان کیا، جس کا مقصد چین اور دنیا بھر کے یونین پے کارڈ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب کو نسبتا ایک بہتر سیاحتی مقام کے طور پر فروغ د ینا ہے۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی کے سی ای او فہد حمیدالدین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت چینی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مزید نمایا ں کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے سربراہ جیمز یانگ نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت یونین پے کی بین الاقوامیت کی حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہے اور یہ چینی اور عالمی یونین پے کارڈ رکھنے والوں کے لیے مزید سہولت فراہم کرتا ہے۔ یونین پے نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے علاقائی کاروبار کو تیز کیا ہے، اس وقت مشرق وسطی کے 11 ملک اور خطوں میں یونین پے کارڈز قابل قبول ہیں۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی کے چیف اے پی اے سی مارکیٹس آفیسر الاحسن الدباغ نے شِنہوا کو بتایا کہ سعودی عرب نے چین کو ایشیائی بحر الکاہل کے خطے میں اولین سورس مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ سعودی عرب سیاحت کے شعبیکے لیے پرعزم منصوبے بنا رہا ہے اور اس کا مقصد 2030 تک عالمی سیاحت کا پانچواں اہم مقام بننا ہے۔ چین ان 49 ملکوں میں سے ایک ہے جو اس کے ٹورسٹ ای ویزا کے لیے اہل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی