روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اہم قریبی ساتھی، روس کے سرکاری اخبار پراودا کے چیف ایڈیٹر ولادیمیر سنگورکن اچانک انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے ولادیمیر سنگورکن روسی شہر خباروسک کے کاروباری دورے کے دوران فالج کا شکار ہوئے تھے۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق سنگورکن مشرقِ بعید کے حوالے سے شہرت رکھنے والی روسی شخصیت ولادیمیر آرسینیف کے بارے میںایک کتاب کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے سفر کے دوران دم گھٹنے کی شکایت کے بعد اچانک انتقال کر گئے۔ڈاکٹروں نے روسی صدر کے قریبی ساتھی سنگورکن کی موت کی وجہ فالج کو قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کریملن نے ولادیمیر سنگورکن کی موت کو روسی صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی