روس کے جنوبی علاقے داغستان میں فوجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم زمین سے ٹکرائی جس کے باعث ٹیل روٹر ٹوٹ گیا۔پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ قابو میں لانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گھومتا ہوا رہائشی علاقے میں جا گرا، ہیلی کاپٹر گاں آچی سو کے قریب ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جس سے جہاز میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی