i بین اقوامی

روس سے جرمنی گیس سپلائی کرنے والی زیر سمندر پائپ لائنز پراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیںتازترین

September 28, 2022

روس سے جرمنی کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائنز پراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں تین جگہوں سے پراسرار گیس لیکیج جاری ہے۔زیرِ سمندر گیس لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دونوں پائپ لائنز سوئیڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک میں سات سو پچاس میل تک پھیلی ہوئی ہیں۔یورکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ان پائپ لائنز کو بند کر دیا گیا تھا۔یورپی سیکیورٹی نے بتایا کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے زیرِ سمندر میں د و دھماکے ریکارڈ کیے گئے، نارڈ اسٹریم ون` اور ٹو کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ واضح نہیں ہے اور حکام کی جانب سے تخریب کاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا جارہا، دیکھنا ہوگا کہ گیس لیکج سے کس کو فائدہ ہو گا۔دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کو متبادل گیس فراہم کرنے پر تیار ہے، یوکرین جنگ کے نتیجے میں مغربی پابندیوں کے جواب میں روس نے مبینہ طور پر یورپ کو گیس کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی