i بین اقوامی

روس نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دورے کی اجازت دینے کیلئے شرائط عائد کر دیںتازترین

August 15, 2022

روس نے یوکرین کو یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ سے متعلق کیے گئے وعدے یاد دلا دیتے ہوئے انہیں پورا کرنے پر زور دیا ہے، روسی سفارت کار نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی یقین دہانیاں پیش کرے تاکہ بین الاقوامی معائنہ کار زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرسکیں جو اس وقت حملوں کی زد میں ہے،ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے ایلچی میخائل الیانوف نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ مشن کی اجازت دینے کے لیے پلانٹ پر "گولہ باری بند کرے،انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یوکرینی جوہری اسٹیشن پر گولہ باری روکیں اور بین الاقوامی مشن کے ارکان کو حفاظتی ضمانت فراہم کریں،ماسکو کے حامی ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب یوکرین کے راکٹ گرے، جبکہ کیف کی ریاستی توانائی کمپنی نے روسی افواج کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی