روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر 3 ارب ڈالرز کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کی امداد 6 ماہ کی جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا سیکیورٹی پیکیج ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے امدادی پیکیج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔حکام نے کہا ہے کہ فوجی امداد ہتھیاروں کے حصول، تربیت اور دیگر امور کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یوکرین کو 10.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سوویت یونین سے یومِ آزادی کی سالانہ تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر جشن کی تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے 31 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے قبل روسی حملوں سے خبردار کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی