i بین اقوامی

روس، امریکا مذاکرات مثبت رہے تو جلد ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، زیلنسکیتازترین

December 03, 2025

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات مثبت رہے تو جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔آئرلینڈ کے دورے پر آئرش وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا فیصلہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ مرحلہ ہوگا، روس کی جانب سے جنگ ختم کرنے کے امکانات پہلے کی نسبت زیادہ دکھائی دے رہے۔زیلنسکی نے کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم کی روس سے ملاقات کے فورا بعد امریکا سے براہ راست رابطے کی توقع ہے، روسی منجمد اثاثے پہلے ہی یوکرین کے دفاع اور بحالی کیلئے استعمال ہونے چاہیے تھے، امید ہے یوکرین کے ساتھ کوئی سیاسی یا سفارتی کھیل نہیں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی