i بین اقوامی

ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کر دیاتازترین

November 11, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہائوس میں بھارت کیلئے نئے امریکی سفیرکی حلف برداری تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بہت کم کردی ہے،اس لیے ہم بھارت پر ٹیرف مزید کم کریں گے، بھارت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کر رہے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں بالکل مختلف ہوگا۔ مزید کہا ابھی تو وہ مجھ سے ناراض ہیں،لیکن وہ ہمیں دوبارہ پسند کرنے لگیں گے،ہم ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ کر رہے ہیں،ہم قریب پہنچ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی