سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں ٹرمپ کے گھر سے ملی دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔درخواست پر سابق صدرکے وکلا کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئیں دستاویزات خفیہ ہیں، ایف بی آئی یا پراسیکیوٹر کو ان دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے گزشتہ ماہ فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی