i بین اقوامی

ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیئےتازترین

November 06, 2025

امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ نے جرائم میں ملوث 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر د یئے۔سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں۔سینیئرامریکی اہلکار نے بتایا کہ 16ہزار ویزے نشے میں ڈرائیونگ اور 12ہزار تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔امریکی اہلکار کے مطابق ویزا میعاد ختم ہونے اورقانون کی خلاف ورزی پراگست میں 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے۔ میکڈیا رپورٹ کے مطابق چارلی کرک پرحملے کے بعد اشتعال انگیزپوسٹ کرنے پر گزشتہ ماہ 6 ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی