i بین اقوامی

ٹرمپ کا سی این این کیخلاف ہتک عزت کا دعوی، دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکیتازترین

October 04, 2022

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا،ٹرمپ نے دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا اور یہ دعوی کیا گیا کہ نیٹ ورک نے ان کے خلاف "بدکاری اور بہتان کی مہم" چلائی ہے۔سابق امریکی صدر کا الزام ہے کہ سی این این ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سے تشیبہ دینے کی کوشش کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ منفی خبریں پھیلائیں اور بدنام کیا تاکہ انہیں سیاسی طور پر ناکام کیا جاسکے۔مسٹر ٹرمپ نے فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر29 صفحات پر مشتمل اپنے مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ سی این این نے انہیں سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے ایک سرکردہ خبر رساں ادارے کے طور پر اپنا کافی اثر و رسوخ استعمال کیا۔سی این این نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی