i بین اقوامی

ٹرمپ کا نیا کارنامہ، کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیاتازترین

December 05, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے صدور نے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کر دییء، حالانکہ دونوں ممالک کی جنگ زدہ سرحدی علاقوں میں لڑائی اب بھی جاری ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر فیلکس تشیسکیدی اور روانڈا کے صدر پال کاگامے کو ڈونلڈ جے۔ ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں جمع کیا، جہاں دونوں رہنمائو ں نے گزشتہ ماہ طے پائے معاشی انضمام کے معاہدے اور جون میں امریکہ کی ثالثی سے طے شدہ مگر تاحال نافذ نہ ہونے والے امن معاہدے پر دوبارہ اتفاق کیا۔امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے اہم معدنیات، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے ۔واشنگٹن کا مقصد کانگو کے قیمتی قدرتی وسائل تک بہتر رسائی حاصل کرنا اور اہم معدنیات کے شعبے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا توڑ کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا، ہم ایک ایسی جنگ ختم کر رہے ہیں جو دہائیوں سے جاری تھی۔ اب یہ ممالک ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ترقی کی طرف بڑھیں گے اور امریکا کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی