i بین اقوامی

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائقتازترین

November 06, 2025

خالصتان تحریک کے کینیڈا میں قتل کیے گئے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے، ساتھ ہی ان دونوں سازشوں کے نتیجے میں امریکا اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے بھارت کے سفارتی بحران کی بنیادی وجوہات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔مغربی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کا تجزیہ تھا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے احکامات ممکنہ طور پر بھارت میں انتہائی اعلی سطح پر دیے گئے تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریب ترین حلقے میں شامل افراد بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس اور محکمہ خارجہ میں حکام اس بات پر سکتے میں آگئے تھے کہ بھارتی حکام یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ امریکی شہری کو نیویارک میں قتل کروا دیا جائے۔

حیرت کی وجہ یہ بھی تھی کہ حکام کا خیال تھا کہ ایک ایسا ملک بھارت جس کا ہر طرح خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہو وہ اپنے اتحادیوں کیخلاف یہ عمل کیسے انجام دینے کا تصور بھی کیسے کرسکتا ہے۔امریکا کی طرح کینیڈا کے حکام بھی اسی کیفیت میں تھے کہ نجر کے قتل پر احتساب کا مطالبہ کس طرح کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے علیحدہ تحقیقات کی تھی اور وہ بھی اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ نجر کو قتل کرنے کا حکم بھارتی ریاست کے عناصر نے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی