ایمیزون کے علاقے پیرو میں 2 کشتیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنیسے 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ پیرو میں مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کشتی مکمل ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی حکام کا بتانا ہے کہ کشتی مسافروں کو اتارنے کیلئے رکی تھی کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،کشتی میں اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔حکام نے تصدیق کی کہ کشتی حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 28 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی