i بین اقوامی

پینٹاگون کا 1500 فوجی اہلکاروں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکمتازترین

January 19, 2026

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 1500 فوجی اہلکاروں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے خاتون کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہروں کو دبانے کیلئے صدر ٹرمپ انسٹرکشن ایکٹ استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ریاستی حکام احتجاج روکنے میں ناکام رہے تو امریکی صدر کے پاس ریاست منی سوٹا میں فوج کو تعینات کرنے کا آپشن موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی