بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہے کہا کہ نئی دہلی پاکستانی قیادت کی طرف سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ یہ انڈیا کے خلاف چھوٹا بیانیہ بنانے کی پاکستان کی قابل فہم حکمت عملی ہے تاکہ اپنے ملک میں عوام کا دھیان فوج سے متاثرہ آئینی ترمیم اور اقتدار پر قبضے سے ہٹایا جا سکے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت سے واقف ہے اور وہ پاکستان کی مایوس کن چالوں سے گمراہ نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 10 کچہری میں دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس حملے میں انڈیا کی پشت پناہی میں سرگرم گروہ ملوث ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی