i بین اقوامی

پاکستان کے چینی اساتذہ، چینی ثقافت کے "سفیر"تازترین

October 06, 2022

ثنا فاروق ایک ماہ سے زائد عرصے سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں چینی زبان سیکھ رہی ہیں، وہ چینی زبان بارے جتنا جان رہی ہیں وہ خود کو اتنا ہی چینی ثقافت سے منسلک تصور کرتی ہیں۔ ثنا نے اپنی کلاس کے بعد شِںہوا کو بتایا کہ "میں نے ابھی زبان سیکھنی شروع کی ہے ۔ جس طرح اساتذہ نے سکھایا ہے اس سے ہمیں چینی ثقافت بارے بہت کچھ جاننے میں مدد ملی ہے ۔ اس سے نہ صرف زبان میں ہماری دلچسپی بڑھی ہے بلکہ ہماری سوچ میں بھی وسعت آئی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کے بعد پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں اضافہ ہوا ہے۔ نمل سمیت متعدد پاکستانی جامعات میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ چینی زبان کی بنیادی معلومات کا امتحان پاس کریں۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں ہزاروں طلبا چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ طلبا چینی زبان میں دلچسپی کا سہرا اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں جو طلبا کو زبان سکھا تے ہو ئے انہیں چینی ثقافت سے روشناس کرا تے ہیں ، اور پاکستان میں چین کے ثقافتی سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اساتذہ زیادہ ترمقامی شہری ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ ہیں ۔انہوں نے زبان سیکھنے اور سکھانے میں زندگی گزاردی۔

زیادہ تر اساتذہ نے چین میں تعلیم حاصل کی اور مختلف چینی شہروں میں قیام کرکے ثقافت کو قریب سے دیکھا۔ اساتذہ اب اپنے نوجوان طالب علموں کو اپنے تجربات اور مشاہدوں با رے بتا رہے ہیں۔ ان میں سے کئی اپنے اساتذہ کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔ شنگھا ئی یو نیورسٹی سے چینی زبان میں ماسٹرز ڈگر ی حا صل کر نے والی صبیحہ حسیب نمل میں اسی زبان کو پڑ ھا تی ہیں۔ ان کا آ دھا دن اپنے طلبا کو چینی ثقافت کی خو بصورتی با رے بتا نے میں گزر جا تا ہے۔ وہ خاص طو رپر اپنے چینی اسا تذہ کا ذکر کرتی ہیں، جنہوں نے ان کے چین میں قیام کے دوران بہترین میز بانی کی، اور محبت سے دل بھی جیتا۔ نمل میں چینی زبان کے استاد محمد متین ہا شمی کا یقین ہے کہ پا کستانی طلبا کی چینی ز بان میں دلچسپی دونوں ممالک کی دوستی کی و جہ سے ہے ۔ اس میں عوام کا عوام سے را بطہ بھی شا مل ہے جو روزا نہ کی بنیاد پر مضبوط ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی