i بین اقوامی

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 7نہیں8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا نیا دعویٰتازترین

November 06, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 6 یا 7 نہیں بلکہ 8 طیارے گرائے گئے۔میامی میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران میں نے اخبارات میں پڑھا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے جبکہ ایک کو نقصان پہنچا۔امریکی صدر نے کہا کہ حقیقت یہ کہ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نے رکوائی کیوںکہ دونوں ایٹمی طاقت ہیں ، میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ اگر جنگ نہیں روکی تو ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے تجارت روک دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کو جی 20 میں نہیں ہونا چاہیے، جنوبی افریقا میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔ ہم نے کئی ممالک کوابراہیمی معاہدہ میں شامل کیا، امیدہے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہو گا، ہم مشرق وسطی میں امن کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی