i بین اقوامی

ورجینیا سے نیو جرسی تک ڈیموکریٹس کی فتح، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیںتازترین

November 05, 2025

امریکا میں ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن میں ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹک پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی خاتون گورنر کا اعزاز جیت لیا۔ ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جب کہ نائب گورنر کے طور پر غزالہ ہاشمی کامیاب ہوئیں۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی پہلی بھارتی نژاد مسلم خاتون نائب گورنر بن گئی ہیں۔غزالہ ہاشمی کو اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی