i بین اقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر پاسپورٹ چوری کا الزام لگا دیاتازترین

August 16, 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر اپنے تین پاسپورٹ چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹوں نے ان کی ماراے لاگو اسٹیٹ میں وا قع گھر کی تلاشی کے دوران اسکے تین پاسپورٹ چوری کر لیے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے گھر میں چھاپہ مار کر ان کے گھر کی تلاشی لی تھی ،حکام نے خفیہ معلومات پر مشتمل بکس جو ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے کے بعد ان کی گھر میں لے جایا گیا تھا کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اپنے فالورز سے کہا ہے کہ ایف بی آئی نے باقی سب چیزوں کے ساتھ میرے تین پاسپورٹ بھی چوری کر لیے ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پر ایسا حملہ ہے جو ہمارے ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ کے پاسپورٹ ایف بی آئی کے قبضے میں نہیں تھے اور درحقیقت سابق صدر کو واپس کر دیے گئے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی