i بین اقوامی

وینزویلا کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ، فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپتازترین

January 06, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کیساتھ حالت جنگ میں نہیں تاہم یہ بھی واضح کردیا کہ وینزویلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئیالیکشن نہیں ہوں گے۔امریکی میڈیاکو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ ہم وہاں فوری طور پر انتخابات نہیں کراسکتے کیونکہ اس وقت عوام کے لیے ووٹ ڈالنا بھی ممکن نہیں، ہمیں پہلے ملک کو دوبارہ سنبھالنا ہوگا اور اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلیء قانون سازی کی ضرورت نہیں ، وینزویلا کے توانائی کے شعبے کی بحالی کیلئے تیل کمپنیوں کی مدد کریں گے جس پر بھاری سرمایہ کاری درکار ہوگی اس قسم کے پروجیکٹ کیلئے18 ماہ سے کم وقت لگ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایاکہ امریکا وینزویلا میں طویل المدتی بنیادوں پر کردار ادا کرے گا اور مستقبل کے اقدامات مرحلہ وار کیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ کاکہنا تھا ہم وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں، ہم منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں ہیں، ان لوگوں کے خلاف جو اپنے قیدیوں، منشیات کے عادی افراد اور ذہنی مریضوں کو ہمارے ملک میں بھیجتے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا سے متعلق معاملات کی نگرانی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی