i بین اقوامی

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کا الزامات ماننے سے انکارتازترین

December 03, 2025

وائٹ ہائو س کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز پرحملے کے کیس میں واشنگٹن کی عدالت نے افغان شہری پر قتل کا چارج لگا دیا۔واشنگٹن میں افغان شہری کے نیشنل گارڈز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،نیشنل گارڈز پرحملہ کرنیوالے ملزم کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی ہوئی،عدالت نیافغان شہری رحمان اللہ پرقتل کا چارج لگادیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا،رحمان اللہ کے حملے میں ایک خاتون گارڈچل بسی،دوسرا گارڈ شدید زخمی ہوا ملزم کو گن لوڈ کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللہ لکنوال کو بغیرضمانت کے حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لئے آیا۔استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی