i بین اقوامی

وائٹ ہائوس میں ٹرمپ کی زیرِ صدارت تقریب کے دوران ایک شخص بے ہوشتازترین

November 07, 2025

وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت تقریب کے دوران ایک شخص اچانک بے ہوش ہو گیا، جس کے باعث تقریب کو عجلت میں ختم کرنا پڑا۔یہ تقریب موٹاپے کے علاج کی ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق پالیسی کے اعلان کے لیے منعقد کی گئی تھی۔جب ادویہ ساز کمپنی ایلی لیلی کے سی ای او ڈیوڈ رِکس تقریر کر رہے تھے، تو ان کے پیچھے کھڑا شخص اچانک زمین پر گر گئے۔جس کے بعد سینٹرز فار میڈیکیئر اینڈ میڈی کیڈ سروسز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہمت اوز اور دیگر شرکا نے فورا مدد فراہم کی۔عینی شاہدین کے مطابق دیگر شرکا نے بے ہوش شخص کو فرش پر لٹا کر ان کے پاں اوپر کر دیے، جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو فوری طور پر کمرے سے باہر لے جایا گیا۔

ٹرمپ، جو ریزیولیٹ ڈیسک کے پیچھے بیٹھے تھے، فورا کھڑے ہو گئے اور صورتحال پر نظر رکھنے لگے۔ کچھ دیر بعد میڈیا کو دوبارہ اندر بلایا گیا، جہاں صدر ٹرمپ نے اطمینان دلایا آپ نے دیکھا، وہ نیچے گر گئے تھے، مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں صرف تھوڑی سا چکر آ گیا تھا۔ اب وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں اور مکمل طور پر بہتر ہیں۔پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بعد ازاں ایک بیان میں بتایا کہ بے ہوش ہونے والے شخص کا تعلق تقریب میں شریک ہیلتھ کیئر کمپنیوں میں سے ایک سے تھا اور اب وہ بہتر حالت میں ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق تقریب میں شریک شخص تقریبا 30 منٹ سے کھڑے تھے، یعنی زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے ان کا سر چکرا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی