i بین اقوامی

نسان موٹرز کو687 ملین ڈالر کا نقصان،کاروبار روسی کمپنی کے حوالے کردیاتازترین

October 12, 2022

نسان موٹرز نے اپنا کاروبار روسی کمپنی کے حوالے کردیا، نسان موٹرز کو مجموعی طور پر687 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا جس کے بعد مجبورا کاروبار کو بند کرنا پڑا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسان موٹرز اپنا کاروبار روس کے ایک سرکاری ادارے کے حوالے کر دے گی۔رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نسان مینوفیکچرنگ روس میں اپنے حصص سرکاری ملکیتی نامیکمپنی کو منتقل کرے گی۔ اس حوالے سے روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نسان موٹرز کو چھ سال کے اندر کاروبار کو واپس خریدنے کا حق دے گا۔نسان موٹرز کا یہ اقدام اس کے سرفہرست شیئر ہولڈر فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کے اس اقدام کی بھی عکاسی کرتا ہے جس نے مئی میں روسی کار ساز کمپنی آوٹواز میں اپنے اکثریتی حصص ایک روسی سرمایہ کار کو فروخت کر دیے تھے۔روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا کہ نسان کو نامی کمپنیکو فروخت کرنے میں سینٹ پیٹرزبرگ میں کمپنی کی پیداوار اور تحقیقی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماسکو میں اس کا سیلز اور مارکیٹنگ سینٹر بھی شامل ہوگا،نسان نے سپلائی چین میں رکاوٹ کی وجہ سے مارچ میں اپنے سینٹ پیٹرزبرگ پلانٹ میں پیداوار معطل کر دی تھی۔علاوہ ازیں مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر اتحادی پارٹنر مٹسوبشی موٹرز بھی روس سے نکلنے پر غور کر رہی ہے، مٹسوبشی کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی