i بین اقوامی

نریندر مودی کی سالگرہ،تحفے میں ملنے والے نمیبیا سے8 چیتے بھارت پہنچ گئےتازترین

September 17, 2022

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر آٹھ چیتے ریاست مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑے جا رہے ہیں۔یہچیتے نمیبیا سے ایک خصوصی طیارے پر انڈیا لائے گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان چیتوں کو جنگل میں چھوڑنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک پہنچے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے کونو نیشنل پارک میں چھوڑے جانے سے قبل ان کم عمر چیتوں کو ایک ماہ اسی علاقے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ مدھیہ پردیش کی آب و ہوا کے عادی ہو جائیں۔ قبل ازیں خصوصی چارٹرڈ کارگو فلائٹ جو نمیبیا سے آٹھ چیتوں کو لے کرہفتہ کی صبح مدھیہ پردیش کے گوالیار میں واقع انڈین ایئر فورس کے اڈے پر اتری۔حکام کے مطابق نمیبیا کے آٹھ چیتوں کو انڈیا میں لانا ایک منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کی افزائش نسل کی جائے گی۔ جنگلی چیتوں کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کے شمال میں واقع گیم پارک سے سڑک کے ذریعے ایک چارٹرڈ بوئنگ 747 تک پہنچایا گیا جس کو کیٹ پلین کے نام منسوب کر کے اس پر چیتے کو پینٹ کیا گیا تھا۔نمیبیا سے یہ چیتے 11 گھنٹے کی پرواز میں انڈیا پہنچائے گئے۔نمیبیا میں انڈیا کے ہائی کمشنر پرشانت اگروال کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کے سب سے تیز دوڑنے والے چیتوں کی پہلی بین البراعظمی نقل مکانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تاریخی واقعہ ہے۔ عالمی سطح پر پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پرجوش ہیں کیونکہ یہ انڈیا کی آزادی کے 75 ویں سال میں ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی