i بین اقوامی

نیپال میں 4.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

December 01, 2025

نیپال میں ایک بار پھر 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں 4.2 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، اس سے قبل 6 نومبر کو 3.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔نیپال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے، جو کہ ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے مسلسل تصادم کی وجہ سے شدید زلزلہ کی سرگرمیوں کا ایک علاقہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی