نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحل پر بڑے پیمانے پر وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں۔ 55 کے قریب پائلٹ وہیل مچھلیاں ساحل کنارے پھنسی تھیں جن میں زیادہ تر واپس سمندر میں جانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بدقسمتی سے 15 مچھلیاں بری طرح پھنس گئیں۔رپورٹ کے مطابق پھنس نے والی مچھلیاں ساحل کے تقریبا ایک کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہیں جن میں سے 6 مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔وہیل مچھلیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ایک غیر سرکاری تنظیم پروجیکٹ جونا کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحل پر اس سے قبل بھی وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہوچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی