امریکی ریاست نیویارک میں پولیو کا کیس اور سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آنے کے بعد خوف کے سائے پھیل گئے ہیں اور مقامی آبادی میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت زور پکڑ گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2013کے بعد پولیو وائرس کا شکار ایک ایسا نوجوان ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی،پولیو وائرس سے متاثر ہونے والا نیویارک کی راک لینڈکائونٹی کا رہائشی نوجوان پولیو ویکسین سے خائف آرتھوڈوکس یہودی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے، پولیو کیس سامنے آنے کے بعد یہودی روحانی پیشوائوں نے پولیو ویکسین لگوانے پر زور دینا شروع کر دیا ہے،محکمہ صحت کے حکام بھی لوگوں کو پولیو ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں، راک لینڈ کائونٹی میں مفت پولیو ویکسین لگانے کی پیش کش کی گئی ہے،پولیو وائرس کے حوالے سے عام شہریوں میں بھی خوف پایا جاتا ہے، یاد رہے کہ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ کی 22تاریخ کو نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی