تحریک کشمیرسپین کے زیر اہتمام کشمیرکانفرنس ا نعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرنے کی سازش کررہاہے 5اگست 2019کے مودی کے اقدامات اسی سازش کا حصہ ہیں،دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہندوستان کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے،تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ اور عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں،کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں جو کو عالمی برادری نے تسلیم کررکھاہے،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق دلائے،کشمیریوںنے عالمی برادری کی ضمانت پر سیز فائر کیاتھا،75برس بیت چکے ہیں عالمی برادری خاموش تماشتہ دیکھ رہی ہے اور قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ،ہندوستان آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہاہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، اس موقع پر تحریک کشمیرسپین کے صدر شفیق تبسم ،سیکرٹری جنرل آصف الرحمان ،سابق صدر ناصر مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔،
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خا ن نے کہاکہ ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب رہاہے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیراٹھایاہے اس وقت آگیا ہے کہ یوریی پارلیمنٹ کے اندر بھی مسئلہ کشمیرپوری شدومد کے ساتھ اٹھایا جائے،کشمیراو رپاکستانی کمیونٹی بھرپور کردار اد اکرے، یورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں برطانوی قانون سازوں نے کشمیر کو باقاعدگی سے اٹھایا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز بننا ہے کیونکہ انہیں بھارتی بندوق نے خاموش کر دیا ہے،'' یورپ میں مقیم افراد کو یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی سرگرمی کو بڑھانا چاہیے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھانا زیادہ اہم ہے تحریک کشمیر اسپین کے صدر شفیق تبسم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فہیم کیانی نے کہا کہ اس سال 5 اگست کو تارکین وطن اور ''ہمارے اتحادیوں کے متحرک ہونے نے دنیا بھر میں پیغام دیا ہے کہ کشمیری 2019 میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے، کیانی نے کہا: ''کسی بھی جدوجہد کو زندہ رہنے کے لیے، اس کے بارے میں بیداری بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیری ہر روز بے مثال قربانیاں کیوں دے رہے ہیں۔ اس سے ہمارے مقصد کو تقویت ملے گی کیونکہ یہ نوجوان ہمارے سفیر بنیں گے۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما نے سپین یونٹ سے کہا کہ وہ نوجوانوں کی مصروفیت کے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرے اور طلباء اور پیشہ ور افراد میں کشمیر کے بارے میں آگاہی دے۔انہوں نے کہا ''یونیورسٹیوں میں کشمیر سے متعلق پروگراموں کا انعقاد اور تھنک ٹینکس کے ساتھ رابطہ ہونا چاہیے اس موقع پر تحریک کشمیرسپین کے صدر شفیق تبسم ،سیکرٹری جنرل آصف الرحمان ،سابق صدر ناصر مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی