i بین اقوامی

نائجیریا، ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاکتازترین

September 19, 2022

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔وفاقی تحفظ شاہرات فورس کے قائم مقام قومی سربراہ دادا بیو نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ حادثہ ابوجا کے مضافات میں یان گوجی ۔ گواگ والاڈا روڈ پر 2 بسیں اور ایک ٹرک کے ٹکرا نے کے باعث ہوا۔بیو نے بتایا کہ تینوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ یہ جان لیوا حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے سبب ہوا جس سے گاڑیاں قابو میں نہ رہیں۔عہدیدار کے مطابق متاثرین کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ بری طرح جھلس جانے کے سبب وہ شناخت کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے بتایا کہ 19 لاشیں پھنس گئی تھی جنہیں امدادی کارکنوں نے نکالا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انہوں نے ڈرائیوروں اور سٹرک استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی ضابطے کی خلاف ورزی پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تجارتی گاڑیوں کی تیزرفتاری سیہمیشہ محتاط رہیں۔نائجیریا میں جان لیوا سڑک حادثات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں جس کا سبب گنجائش سے زیادہ سواریاں ، خستہ حال سڑکیں اور لاپرواہی سے ڈرائیوںگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی