i بین اقوامی

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک، 9لاپتہ افراد کی تلاش جاریتازترین

October 10, 2022

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب انجن خراب ہونے سے کشتی رک گئی اورسیلابی ریلے کی نذرہوگئی، کشتی میں پچاسی افراد سوار تھے جبکہ اس میں سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میںہلاک 76 افراد کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ 9لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے 15 افرادکو ڈوبنے سے بچالیا۔واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔سیلابی صورتحال نے نہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی